انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ابو عبداللہ کا قتل عبید اللہ نے حالات کی نزاکت کا اندازہ کرکے اہل کتامہ کے سب سے بڑے سردار عروبہ بن یوسف اوراُس کے بھائی حباسہ بن یوسف کو اپنی خلوتِ خاص میں طلب کرکے نہایت محبت واخلاص کی باتیں کیں اورحُکم دیا کہ ابو عبداللہ اوراس کے بھائی ابو العباس کو قتل کردو، چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں عروبہ وحباسہ دونوں ابو عبداللہ کے مکان کے باہر ایک جگہ چھپ کر کھڑے ہوگئے،جب ابو عبداللہ نکلا تو عروبہ نے حملہ کیا، ابو عبداللہ نے کہا کہ عروبہ! تم کس کے حکم سے یہ کام کرتے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ جس کی اطاعت کا تم نے ہم کو حکم دیاتھا، اُسی نے تمہارے قتل کا حکم دیا ہے،یہ کہہ کر قبل اس کے کہ ابو عبداللہ کچھ کہے، اس کا کام تمام کردیا،اسی طرح ابو العباس بھی قتل کیا گیا، یہ واقعہ ۱۵ جمادی الآخر ۲۹۸ ھ کو وقوع پذیر ہوا۔