انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق سجدۂ سہو کے لئے امام کے سلام میں شرکت کرے یا نہ کرے؟ جس شخص کی کچھ رکعتیں امام کے ساتھ رہ گئی ہوں اُسے سجدۂ سہو کے وقت سلام نہ کرنا چاہئے، البتہ امام کے ساتھ سجدہ کرنا ضروری ہے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۴۵۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۷۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۵۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۹۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)