انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حبشہ کے مہاجرین کی واپسی حدیبیہ سے واپس تشریف لاکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن امیہؓ ضمری کو نجاشی شاہ حبش کے نام ایک خط دے کر ملکِ حبش کی طرف روانہ کیا کہ وہاں سے حضرت جعفر بن ابی طالبؓ اور تمام مہاجر مسلمانوں کو حبش سے واپس مدینہ میں لے کر آئیں، اس خط میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کو اسلام کی دعوت دی تھی،نجاشی نے اس خط کو پڑھ کر فوراً اسلام قبول کیا اورتحف وہدایا کے ساتھ مسلمانوں کو مدینے کی طرف رخصت کیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ سے واپس ہوکر ماہ ذی الحجہ میں مدینے پہنچے، محرم ۷ھ تک مدینے میں قیام فرما رہے، ۶ھ کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ اور گھوڑوں کے دوڑانے کا قاعدہ مسلمانوں میں جاری کیا،حضرت عائشہؓ کی والدہ ماجدہ نے اسی سال انتقال فرمایا اورحضرت ابوہریرہؓ اسی سال مسلمان ہوئے۔