انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وضو کرتے وقت دُنیاوی باتیں کرنا كيسا ہے؟ وضو نماز جیسی اہم عبادت کے لیے ذریعہ ووسیلہ ہے اور نماز کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کے ذکر کو تازہ کیا جائے: اَقِمِ الصَّلَاۃَ لِذِکْرِیْ ، اس لیے وضو کرتے ہوئے بھی اللہ ہی کی یاد اور اسی کا ذکر خاص کرنا چاہیے، دُنیاوی گفتگو نہ کرنا چاہیے، فقہاء نے دورانِ وضو گفتگو کرنے کوخلافِ ادب قرار دیا ہے (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)