انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** گویا شکر ادا کردیا سعید بن ابوہلال ؓ نے ایک صحابی سے روایت کی کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس نے فراغت طعام پر یہ دعاء کی، اس نے کھانے کا شکریہ ادا کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ فَاَشْبَعَنِیْ وَسَقَانِیْ فَاَرْوَانِیْ بِلَاحَوْلٍ مِنِّی وَلَا قُوَّۃَ ترجمہ: تمام تعریف اس خدا کی جس نے مجھ کھلایا،آسودہ کیا پلایا اورسیراب کیا،بلا میری قوت و طاقت کے۔ (ابن سنی:۴۶۹) حضرت ابو سلمہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانَا وَآوَانَا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَنْعَمَ عَلَیْنَا وَاَفْضَلَ نَسْئَلُہُ بِرَحْمَتِہِ اَنْ یُجِیْرَنَا مِنَ النَّارِ فَرُبَّ غَیْرِ مَکْفِیٍّ لَا یَجِدُ مُنْقَلَبًا وَلَا مَأویٰ ترجمہ: تمام تعریف اس ذات پاک کے لئے جس نے ہمیں کھلایا اورپلایا، تعریف اس ذات کی جس نے ہماری کفایت کی اورٹھکانہ دیا اور تمام تعریف اس ذات پاک کے لئے جس نے ہمارے اوپر انعام اورفضل فرمایا،ہم اس سے اس کی رحمت کے صدقہ طفیل سوال کرتے ہیں کہ ہمیں جہنم سے نجات عطا فرما، پس بہت سے محروم ہیں جو نہ کوئی جگہ نہ کوئی ٹھکانہ پائےہیں۔ (یعنی تنگدست لوگ) (سیرۃ الشامی:۷/۱۷۹)