انوار اسلام |
س کتاب ک |
قعدۂ اخیرہ کے بعد ضرورت کی بناء پر امام سے پہلے سلام پھیرنا کیسا ہے؟ کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور قعدۂ اخیرہ میں التحیات کے بعد اس کو سخت عارضہ پیش آجائے ، مثلاً ہوا خارج ہو یا قضائے حاجت کی ضرورت پیش آجائے تو ایسا شخص خود سلام پھیر کر نماز پوری کرلے تو اس کی نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۳۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)