انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولت طولونیہ (مصر) ابن طولون کا ذکر اوپر گزرچکا ہے، بنی طولون نے سنہ۲۵۴ھ سے ۲۹۲ھ تک مصر پرحکومت کی یہ اگرچہ خود مختار تھے اور مصر کا صوبہ گویا سنہ۲۵۴ھ میں خلافتِ عباسیہ سے جدا ہوچکا تھا؛ مگر مصر میں خطبہ خلیفہ بغداد کے نام کا پڑھا جاتا تھا، بنی طولون نے ملکِ شام کوبھی اپنی حکومت میں شامل کرلیا تھا؛ اس طرح شام ومصر میں ایک ایسی سلطنت قائم ہوگئی تھی جواگرچہ اپنے آپ کوخلیفہ بغداد کی فرماں بردار بتاتی تھی؛ مگردربار بغداد کوشام ومصر کی حکومت سے بے تعلق کردیا تھا۔