انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت علی کی والدہ کا انتقال اسی سال حضرت علیؓ کی والدہ فاطمہؓ بنت اسد کا انتقال ہوا،حضورﷺ نے اپنا پیرہن ان کے کفن کے لئے عطا کیا، جنازے کو کندھا دیا، قبر میں اترے اور کچھ دیر لیٹے رہے تا کہ قبر میں وسعت پیدا ہو،یہا ں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ تین عورتیں اور دو مرد ایسے خوش نصیب ہیں جن کی قبروں میں آپﷺ اترے ، عورتوں میں اُم المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ اور حضرت عائشہ ؓکی والدہ محترمہ اُم رومانؓ ہیں اور حضرت علی کی والدہ، مردوں میں حضرت خدیجہؓ کے پہلے شوہر سے ایک صاحبزادہ اور دوسرے عبداللہ مزنی جنھیں ذوالمجاہدین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے جنھوں نے ۹ ہجری میں غزوہ ٔ تبوک کے موقع پر انتقال کیا (سیرت احمد مجتبی)