انوار اسلام |
س کتاب ک |
جانوروں پر میڈکل ریسرچ کا حکم جانوروں پرمیڈیکل ریسرچ کرنا کیسا ہے؟ مختلف دواؤں کے اثرات اور فائدوں کا تجربہ کرنے کے لیے بسااوقات جانوروں کواستعمال کرنا پڑتا ہے، پہلے ان کے جسم میں ایسے جراثیم داخل کئے جاتے ہیں جواس بیماری کوپیدا کردیں؛ پھران ممکنہ دواؤں کوان پرآزمایا جاتا ہے، جوان امراض کے لیے مفیدثابت ہوسکتی ہوں، یہ صورتیں جائز ہیں۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۳۷) بھینس گائے وغیرہ میں انجکشن سے مادّۂ منویہ پہونچانا؟ انجکشن کے ذریعہ مادّۂ منویہ پہونچانے کی وجہ سے بھینس گائے وغیرہ حاملہ ہوجائے تب بھی اس کے دودھ یاگوشت کوناجائز نہیں کہا جائے گا؛ لیکن یہ طریقہ خلافِ فطرت ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۸/۲۴۷)