انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت سائب بن خلاد سائب نام، ابو سہلہ کنیت ،قبیلۂ خزرج سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے،سائب بن خلاد بن سوید بن ثعلبہ بن عمرو بن حارثہ بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر۔ ماں کا نام لیلیٰ بنت عبادہ تھا اور قبیلہ ساعدہ سے تھیں۔ غزوات ابو عبید کے خیال میں بدر میں شریک تھے، لیکن ابو نعیم کو انکار ہے۔ امیر معاویہؓ کے زمانۂ خلافت میں یمن کے حاکم تھے۔ وفات ۷۱ھ میں وفات پائی۔ اولاد خلاد نام ایک لڑکا یادگار چھوڑا۔ فضل وکمال ان کی سند سے ۵ حدیثیں مروی ہیں بعض صحاح میں بھی ہیں، راویوں میں خلاد، صالح بن خیوان، عطاء بن یسار، محمد بن کعب قرظی، عبدالرحمان بن ابی صعصعہ عبدالملک ،ابن ابی بکر بن عبدالرحمان وغیرہ ہیں۔