انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کسی بات یا واقعہ سے تعجب ہوتوکہے حضرت عائشہؓ کی حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ سے ایک عورت نے غسل کے متعلق پوچھا تو آپ نے (اس کے سوال پر تعجب فرماتے ہوئے) کہا، سُبْحَانَ اللہ ۔ حضرت انس ؓ کی حدیث ام حارث میں ام ربیع کے اس قول پر کہ اے اللہ کے رسول فلاں سے قصاص لیا جائے گا، قسم خداکی اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا، تو آپ ﷺ نے(اس پر تعجب کرتے ہوئے کہا، سُبْحَانَ اللہ کس طرح قصاص نہیں ہوگا، کہ خدا کے کلام میں قصاص ہے۔سُبْحَانَ اللہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ تعجب اورحیرت کے موقعہ پر سبحان اللہ کہنا مسنون ہے۔ (نزل الابرار:۳۸۶)