انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
خطبہ جمعہ میں عصا کا استعمال ضروری ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ میں حاضر ہوئے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم عصایاکمان کا سہارا لیے ہوئے کھڑے تھے؛ اس لیے خطبہ میں عصا لینا بہتر ہے، علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے قہستانی کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ : أَنَّ أَخْذَ الْعَصَا سُنَّةٌ كَالْقِيَامِ ۔ (ردالمحتار:۳/۴۱) البتہ چونکہ یہ حکم سنتِ غیرموکدہ یامستحب کے درجہ کا ہے، اس لیے عصا لینے کوضروری نہ سمجھنا چاہیے اور نہ کبھی اس کووجہ اختلاف بنانا چاہیے کہ اُمت کا اتحاد اور اس کی اجتماعیت کوبرقرار رکھنا مستحبات اور افضل وغیرافضل سے زیادہ اہم ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۵۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۳۲،۱۴۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۶۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)