انوار اسلام |
س کتاب ک |
قرآن مجید غلط پڑھنے والے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص قرآن شریف ایسا غلط پڑھتا ہے کہ جس سے معنی بگڑ جاتے ہیں تو اس کے پیچھے بالکل اَن پڑھ لوگوں کی جن کو تین آیتیں بھی صحیح یاد نہیں نماز درست ہے اور جس کو تین آیتیں یاد ہیں اس کی نماز درست نہیں، کسی صحیح پڑھنے والے کو امام بنا نا چاہئے کہ جس سے سب کی نماز درست ہوجائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۵۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۷۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۳۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)