انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفد حمدان یہ وفد تبوک سے واپسی کے بعد آیا ، حضور ﷺ نے حضرت خالد ؓ بن ولید کو قبیلہ ہمدان میں اسلام کی دعوت دینے کے لئے بھیجا، ان کی چھ ماہ کی تبلیغ کے باوجود خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ،اس لئے حضور ﷺ نے انہیں واپس بلا لیا، پھر آپﷺ نے حضرت علیؓ کو ایک نامہ مبارک کے ساتھ روانہ کیااور اسلام کی دعوت دی، حضرت علیؓ نے سب کوجمع کر کے خط پڑھا، ایک ہی دن میں پورے قبیلہ نے اسلام قبول کر لیا، حضرت علیؓ نے حضور اکرم ﷺ کو ان کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں اطلاع بھیجی ، آپﷺ نے خط پڑھا تو سجدہ میں گرگئے، پھر سر اٹھا کر فرمایا: ہمدان پر سلام! ہمدان پر سلام۔