انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نکاح آپ کی دیانت،امانت،خوش ،اخلاقی،پاکبازی،شرافت ،نجابت وغیرہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ سے پوشیدہ نہ تھیں، اگرچہ مکہ کے شرفاء وامراء میں سے ہر ایک خدیجۃ الکبریٰ سے نکاح کا آرزو مند تھا،مگر انہوں نے خود نفیسہ نامی عورت کے ذریعہ اوربہ روایت دیگر عاتکہ بن عبدالمطلب کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شادی کا پیغام بھیجا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب نے بھی اس رشتہ کو منظور کرلیا،ابو طالب ہی نے خطبۂ نکاح پڑھا،اس مجلسِ نکاح میں عمر بن اسد اورورقہ بن نوفل وغیرہ خدیجۃ الکبریٰؓ کے تمام قریبی رشتہ دار اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ دار سب موجود تھے،نکاح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر پچیس سال کی اورحضرت خدیجۃ الکبریٰ کی عمر چالیس سال کی تھی،حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کے بطن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین بیٹے اورچار بیٹیاں پیدا ہوئیں۔