انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
فجر اور عصر کے بعد قضاء نماز پڑھنا کیسا ہے؟ عصر اور فجر کے بعد قضاء نمازیں پڑھنا جائز ہے، صرف نوافل پڑھنا مکروہ ہے،مگر عصر و فجر کے بعد قضاء نمازیں لوگوں کے سامنے نہ پڑھی جائیں، کیونکہ نماز کا قضاء کرنا معصیت ہےاور معصیت کا اظہار جائز نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۱، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)