انوار اسلام |
س کتاب ک |
چار رکعت سنت مؤکدہ کے قعدۂ اولیٰ میں التحیات سے زیادہ پڑھنے پر سجدۂ سہو واجب ہے یا نہیں؟ چار رکعت سنت مؤکدہ کے قعدۂ اولیٰ میں التحیات کے بعد بھول کر درود شریف پڑھ لے تو بعض کے نزدیک سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا ، مگر صحیح یہ ہے کہ اس سے سجدۂ سہو واجب ہوجاتا ہے، اس لئے احتیاطاً سجدۂ سہو کرلینا چاہئے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۹، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۲۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)