انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جمعہ فرضِ عین ہے؟ محقق علماء کی رائے یہی ہے کہ جمعہ مستقل فرضِ عین ہے اور چونکہ قرآن مجید اور حدیثِ متواتر سے اس کا ثبوت ہے، اس لیے جمعہ کا انکار کفر ہے ویسے واضح ہو کہ فرض اور واجب میں عملی لزوم کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں، جیسے فرض کا ادا کرنا لازم وضروری ہے؛ اسی طرح واجب کا ادا کرنا بھی واجب وضروری ہے، فرق صرف دوباتوں میں ہے، ایک توذریعہ ثبوت میں اور دوسرے یہ کہ اس کے انکار کا کیا حکم ہے؟ فرض کا ثبوت یقینی دلیل سے ہوتا ہے اور اس کا انکار کفر ہے اور واجب کا ثبوت نسبتاً کم درجہ کی دلیل سے ہوتا ہے اور اس کا انکار کفر نہیں؛ البتہ فسق ہے؛ ورنہ عملی اعتبار سے دونوں ہی کا کرنا ضروری ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۶۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۹۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)