انوار اسلام |
س کتاب ک |
دو ستونوں کے درمیان صف بنانا کیسا ہے؟ ایک مسجد ہے جس میں امام کے پیچھے ایک صف کھڑی ہوجاتی ہے، اسی طرح پھر دوسری صف لگ جاتی ہے، لیکن ان دونوں صفوں کے درمیان ستون آجاتے ہیں، ان ستونوں کے درمیان ایک صف کھڑی ہوسکتی ہے، لیکن وہ صف مسلسل نہیں ہوسکتی بلکہ ستوں کی آڑ کی وجہ سے صف میں خلا ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں مبسوطِ سرخسیؒ میں موجود ہے کہ اگر ستون درمیان میں ہو تو اس سے نہ اقتداء ممنوع ہوتی ہے اور نہ ہی کراہت پیدا ہوتی ہے۔ اگر مسجدمیں وسعت ہو تو اچھا یہ ہے کہ اس جگہ صف بنانے سے احتراز کیا جائے جہاں ستون بیچ میں آجائے، کیونکہ بعض اہلِ علم نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے، جیسا کہ ترمذی میں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۱۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)