انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بارہ نقیبوں کا تقرر جب تمام لوگ بیعت کر چکے توارشاد ہوا :موسیٰ ؑنے بنی اسرائیل سے ( ۱۲) نقیب منتخب کئے تھے، تم بھی اپنوں میں بارہ نقیب چُن لو جو اپنی اپنی قوم کے معاملات کے ذمہ دار ہوں ، حضورﷺ کے حکم کی تعمیل میں بارہ نقیب منتخب کئے گئے جن میں سے نو (۹) قبیلہ خزرج سے اور تین (۳) قبیلہ اوس سے تھے، دوسری روایت یہ ہے کہ حضرت جبرئیل ؑ کے اشارہ سے بارہ نقیب آپﷺ نے خود چنے اور فرمایا ! تم میں سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ مجھے نقیب کیو ں نہیں بنایا گیا، انھیں منتخب کرنے کے بعد حضورﷺ نے فرمایا : تم اپنی آبادی پر اسی طرح ذمہ دار ہو جس طرح عیسیٰ ؑ ابن مریم کے حواری کفیل تھے اور میں قوم کا ذمہ دار ہوں، صحابہ ؓ کرام میں ان نقیبان انصار کو مرتبہ اور فضیلت کے لحاظ سے وہی مقام حاصل ہے جو مہاجرین میں عشرہ مبشرہ کو ہے ، ان نقیبوں کے نام درج ذیل ہیں، ( سیرت احمد مجتبیٰ )