انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شاہ فضلِ رحمٰن گنج مرادآبادیؒ (۱)آپ سے پوچھا گیا کہ آپ نے وہ کونسا عمل کیا ہے کہ اس درجہ اور مقام کو پہونچے ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ سنّت ِ رسول اللہ ﷺ پر عمل کرنے سے، نیز فرمایا کہ غوث ہو یا قطب جو خلافِ شرع کرے وہ کچھ بھی نہیں ، اتباع ِ سنّت یہی غوثیت و قطبیت ہے ۔ (۲)جو بات شریعت کی اتباع اور ان اعمال سے حاصل ہوتی ہے جو حدیث میں آئے ہیں وہ بات کسی اور چیز سے حاصل نہیں ہوتی ۔ (۳)مشائخ سے جو دعائیں منقول ہیں ان میں وہ تاثیر نہیں جو کہ آنحضرت ﷺ نے دعائیں فرمائی ہیں ان میں ہے ۔ (۴)درود کثرت سے پڑھا کرو اس لئے کہ جو کچھ ہم نے پایا ہے درود سے پایا ہے ۔ (۵)بھائی جنت کا مزہ برحق ، حوض کوثر کا مزہ برحق ، مگر نماز میں جو مزہ ہے کسی چیز میں نہیں ۔ (۶)علم کی غرض عمل ہے ، اگر عمل نہ ہو تو علم حاصل کرنا بےکار ہے ۔