انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فضائلِ قرآن فضائلِ قرآن رسو ل اللہﷺ نے فرمایا قرآن پڑھا کرو اس لیے کہ یہ قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرنے کے لیے آئے گا۔ (مسلم:۱/۲۷۰) حدیث قدسی میں آیا ہے کہ: اللہ تعالی فرماتے ہیں جس شخص کو قرآن کریم (کی تلاوت کرنے،یاد کرنے یا غور وفکر کرنے اور تفسیر وترجمہ کرنے)کی مشغولیت(ومصروفیت) نے میراذکر کرنے سے روک دیا(یعنی ذکر کرنے اور دعا مانگنے کی فرصت نہ ملی) تو میں اس شخص کو اس سے بڑھ کر دیتا ہوں جو میں دعائیں اور حاجتیں مانگنے والوں کو دیتا ہوں(یعنی اس کی تمام حاجتیں اور مرادیں پوری کردیتا ہوں)اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے کلام کو اور تمام کلاموں پر ایسی ہی فضیلت(اور فوقیت) حاصل ہے جیسی خود اللہ تعالی کو اپنی تمام مخلوق پر۔ (ترمذی۲/۱۲۰) قیامت کے دن قرآن شریف پڑھنے والے سے کہا جائے گا (قرآن)پڑھتے جاؤ اور جنت کے درجوں پر چڑھتے جاؤ اور ایسے ہی ٹھہر ٹھہر کر پڑھوجیسے تم دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرتے تھے ،تمہارا مقام اور درجہ ہاس آخری آیت پر ہے جو تم پڑھوگے (ابو داؤد :۱؍۲۱۳،ترمذی :۲؍۱۱۵)