انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حاجب حاجب خلیفہ کی ذات کا محافظ اور خلیفہ کی ذات کے محافظ دستہ کا افسر ہونے کے علاوہ خلیفہ کی خدمت میں سب سے بڑھ کررسوخ رکھنے والا شخص ہوتا تھا، حاجب سفروحضر میں ہمیشہ خلیفہ کے ساتھ رہتا اور ہرایک تنہائی کے وقت خلیفہ کا مونس ہوتا تھا، قصرِ خلافت کے تمام خدام اور پہرہ چوکی کے سپاہی اس کے محکوم ہوتے تھے، دربار میں وہ ہرنئے داخل دربار ہونے والے شخص کا ادب آموز اور خلیفہ کے ہرایک حکم کی تعمیل کے لیے ہمہ اوقات مستعد رہتا تھا، حاجب سے بسااوقات وزیراعظم کوبھی دبنا پڑتا تھا، حاجب خلیفہ کے رازوں سے واقف اور خلیفہ کا سب سے بڑامعتمد ہوتا تھا، ہارون الرشید نے اپنے حاجب مسرور ہی کے ذریعہ سے جعفر برمکی کوقتل کرایا تھا۔