انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو اسیدؓ ساعدی نام ونسب مالک نام ،ابو اسید کنیت، قبیلہ خزرج سے ہیں ،نسب نامہ یہ ہے، مالک بن ربیعہ بن بدن بن عامر بن عوف بن حارثہ بن عمروبن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج اکبر۔ اسلام ہجرت سے قبل اسلام لائے غزوات تمام غزوات میں شرکت کی،غزوہ بدرکی شرکت صحیح بخاری میں مذکور ہے،فتح مکہ میں بنو ساعدہ کا جھنڈا ان کے پاس تھا۔ اولاد حسب ذیل اولاد چھوڑی، حمید ،زبیر، منذر، حمزہ ،ان کی اولاد مدینہ اور بغداد میں سکونت رکھتی تھی۔ حلیہ حلیہ یہ تھا ،قد کوتاہ، بال گھنے، سر اور داڑھی سفید ،کبھی خضاب بھی لگاتے تھے،حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں آنکھ جاتی رہی تھی۔ فضل وکمال آنحضرتﷺ سے چند حدیثیں روایت کیں راویوں میں اصحاب ذیل داخل ہیں: حضرت انس ؓ بن مالک، حضرت سہل بن سعدؓ، عباس بن سہل، علی بن عبید، ابو سعید ،ابو سلمہ،عبدالملک بن سعید ،ابن سوید، ابراہیم بن سلمہ بن طلحہ، قرہ بن ابی قرہ، یزید بن زیاد۔