انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا امام کا وسطِ محراب سے ہٹ کر کھڑا ہونا مکروہ ہے؟ محراب سے مقصود یہ ہے کہ امام صف کے ٹھیک بیچ میں کھڑا ہو اور یہ سنت ہے، سو اگر محراب صحیح طور پر صف کے درمیان میں ہے تو محراب کے عین درمیان کو چھوڑ کر دائیں یا بائیں جانب ہٹ کر کھڑا ہونا مکروہ ہے، خواہ منبر محراب کے اندر ہو یا نہ ہو، بہر حال محراب کے درمیان کھڑا ہونا چاہئے، اکثر مساجد میں دیکھا گیا ہے کہ امام منبر کو چھوڑ کر بقیہ محراب کے درمیا ن میں کھڑا ہوتا ہے، یہ مکروہ ہے، اس کی اصلاح لازم ہے اور اس مسئلہ کی اشاعت ضروری ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ تعمیر مساجد میں اس اصلاح کی اشدّ ضرورت ہے کہ منبر کی جگہ دائیں جانب چھوڑ کر مسجد کے ٹھیک درمیان میں اس طرح محراب بنائیں کہ محراب کا عین وسط جہاں امام کھڑا ہوگا وہاں سے مسجد کی دونوں طرف فاصلہ برابر ہو۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۹۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)