انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تہجد میں سورۂ اخلاص کی تکرار بہتر ہے یا بڑی سورتیں پڑھنا چاہئے؟ فرضوں میں ایک سورۃ کی تکرار مکروہ ہے اور نوافل میں درست ہے، لہٰذا سورۂ اخلاص مکرر پڑھنا تہجد میں درست ہے ، لیکن اگر بڑی بڑی سورتیں مثلاً سورۂ یٰسین اور سورۂ مزمل وغیرہ پڑھے تو یہ زیادہ بہتر ہے اور اس میں زیادہ ثواب حاصل ہوگا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۰۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)