انوار اسلام |
س کتاب ک |
اقامت کے کلمات کتنے مرتبہ ادا کرنا چاہئے؟ احناف کا مسلک یہی ہے کہ تکبیر چار دفعہ کہی جائے اور لَاإِلٰہَ إِلَّااللہ ایک دفعہ اور باقی کلمات دو دو مرتبہ؛ چنانچہ حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اقامت کے سترہ کلمات سکھائے اور سترہ کلمات اسی تفصیل کے مطابق ہوسکتے ہیں، دوسرے حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ جنھوں نے سب سے پہلے خواب میں اذان کے کلمات سنے اور اسی خواب کی بنیاد پر رسول اللہ ﷺ نے اذان کا فیصلہ فرمایا، ان سے بھی مروی ہے کہ اذان اور اقامت کے کلمات آپ ﷺ کے دور میں جوڑے جوڑے ہوا کرتے تھے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۵۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۰۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)