انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱)اسلام میں تنقید و تبصرہ پہلا اہم موضوع یہ ہے کہ اسلام میں تنقید و تبصرہ کا کیا حکم ہے؟شیخ الحدیث حضرت مولانا سید بدر عالم مدنیؒ نے اس پر بہت مفید بحث لکھی ہے: خبرواحد کی حجیت کے سلسلہ میں یہاں دو غلط فہمیاں اور بھی ہیں، ایک یہ کہ محدثین کا گروہ محض ایک جامد گروہ ہے جسے فن روایت سے کوئی لگاؤ نہیں ہوتا، وہ دقیانوسی خبروں کو آنکھ میچ کر مان لینا علم اور دین سمجھتا ہے اور نقد و تبصرہ کو بددینی تصور کرتا ہے،دوم یہ کہ ادیان سماویہ کا مبنی صرف روایت پر ہے، درایت کو یہاں کوئی دخل نہیں دراصل پہلی غلط فہمی بھی اسی کی ایک فرع ہے، ان دو غلط فہمیوں کی وجہ سے بعض ناواقف توحدیث کا رتبہ تاریخ سے بھی کمتر تصور کرتے ہیں۔