انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز لوٹاتے وقت دوبارہ آیتِ سجدہ پڑھے تو کیا پھر سجدہ کرنا واجب ہوگا؟ ایک شخص نے نماز میں سورۂ سجدہ پڑھی اور سجدہ ادا کیا، پھر کسی وجہ سے نماز لوٹانے کی ضرورت ہوئی تو پھر وہی سورۃ پڑھی، ایسی صورت میں دوبارہ سجدۂ تلاوت کرنا چاہئے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)