انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** متون واسانید حدیث کی سب بڑی بڑی کتابیں صحاحِ ستہ ہوں یامسنداحمد، المصنف لعبدالرزاق، المصنف لابن ابی شیبہ، شرح معانی آثار ومشکل الآثار للطحاوی، مستدرک حاکم، سنن کبریٰ بیہقی، وغیرہ اور دیگر کئی سنن ومسانید اور معاجم وغیرہ صرف احادیث Text پر مشتمل نہیں، ان کی اسانید Chain of transmitters کوبھی ساتھ لیئے ہوئے ہیں، صاحب کتاب اپنے سے لے کر اُوپر تک راویوں کا ایک سلسلہ بیان کرتا ہے اور کہتا ہےان رواۃ کے ذریعہ یہ حدیث مجھ تک پہنچی ہے، اس سند سے گزرنے کے بعد ہی اصل حدیث تک رسائی پاتے ہیں؛ اگریہ نقل کرنے والے ثقہ اور معتمد علیہ ہوں توحدیث لائقِ اعتمادہوجاتی ہے اور یہ کمزور ہوں تو روایت کمزور ٹھہرتی ہے۔ راویوں کا نام دینے میں ایک یہ حکمت بھی تھی کہ جن لوگوں پر ان راویوں کے حالات زیادہ کھلے ہوں اُن کے لیے ان راویوں کی مزید جانچ پڑتال کا دروازہ کھلا رہے ہوسکتا ہے کہ کسی راوی حدیث کے حالات خود صاحبِ کتاب پر نہ کھلے ہوں یاکھلے ہوں مگر کچھ پہلو مخفی رہ گئے ہوں اور وہ کسی اور شخص پر کھل جائیں جسے اس سے کسی جہت سے بھی واسطہ پڑا ہو۔