انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت اُمِ ابی ہریرہ رضی اللہ عنہا نام ونسب امیمہ نام تھا، باپ کا نام صبیح یاصفیح بن الحارث تھا۔ اسلام اگرچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جواُن کے صاحبزادے تھے، مسلمان ہوچکے تھے؛ تاہم وہ مشرک تھیں، ایک دن انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی توحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کوسخت ناگوار ہوا، روتے ہوئے خدمتِ اقدس میں پہنچے اور کہا: حضور! اب میری ماں کے مسلمان ہونے کے لیے دُعا فرمائیے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دُعا کی، اِدھر ان کی حالت میں دفعۃً انقلاب پیدا ہوگیا، غسل کرکے کپڑے بدلے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کلمہ پڑھا، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرطِ مسرت سے آبدیدہ ہوگئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخبر کی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کا شکرادا کیا۔ (صحیح مسلم،كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ،بَاب مِنْ فَضَائِلِ أَبِي هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:۲/۳۵۷) وفات وفات کی تاریخ معلوم نہیں۔ اولاد اولاد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ زیادہ مشہور ہیں۔