انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اس جیسی کسی کی صفت نہیں اللہ تعالی سارے عالم (اللہ کے علاوہ جو ہے سب) کا خالق اور بنانے والا ہے لہٰذا جس طرح اس کی ذات کسی کی ذات کے ساتھ مشابہ اور کسی کی مانند نہیں ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: "لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْءٌ" (الشوری:۱۱) کوئی اس کے مثل نہیں بلکہ وہ سب سے الگ ہے۔ اسی طرح اس کے اوصاف بھی کسی کے اوصاف کے مشابہ اورمانندنہیں لہذا اس کی زندگی ہماری زندگی کی طرح نہیں اور اس کی قدرت اس کا ارادہ اورعلم بھی ہماری قدرت ارادے اور علم سے مشابہ نہیں اور اس کا سننا، دیکھنا اور کلام کرنا بھی ہمارے سننے دیکھنے اور کلام کرنے سے ہٹا ہوا ہے ہم کان سے سنتے ہیں ، آنکھ سے دیکھتے ہیں اور زبان سے بولتے ہیں تو وہ واجب الوجود جس نے ہمارے گوشت کے ٹکڑے میں جس کو کان کہتے ایک سننے کی قوت رکھ دی ہے اور دوسری جگہ دیکھنے کی قوت اور تیسری جگہ بولنے کی طاقت رکھ دی ہے؛ لیکن وہ بغیر کان کے سنتا ہے بغیر آنکھ کے دیکھتا ہے اور بغیر زبان کے بولتا ہے،وہ ان سب کے لیے اعضاء کا محتاج نہیں لہٰذا اس کے اوصاف اور ہمارے اوصاف کے لیے جو الفاظ بولے جاتے ہیں وہ تو ایک طرح کے ہیں مگر اس کا سننے ہمارے سننے میں فرق ہے۔ (عقائد الاسلام:۲۸)