انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بعد فجر اشراق تک ایک جگہ بیٹھنے کا ثواب کیا ہے؟ صبح کی نماز کے بعد اپنی جگہ سورج طلوع ہونے تک ذکر وتلاوت وغیرہ میں مشغول رہے، اس کے بعد دو رکعت نمازِ اشراق پڑھ کر اٹھےگا تو اسے حج وعمرہ کا ثواب ملےگا، اگر خاموشی کے ساتھ اپنے گھر آئے اور تلاوتِ قرآن کرتا رہے، نماز اشراق پڑھ کر اٹھے، اس کے لئے یہ ثواب نہیں، کیونکہ بعض روایات میں اس کی تصریح ہے کہ وہیں بیٹھے بیٹھے ذکر وغیرہ میں مشغول رہے اور اس جگہ سے اٹھ کر گھر آکر ذکر میں مشغول رہنے سے اس قدر ثواب نہیں ملتا بلکہ اس میں کمی آجاتی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۶۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)