انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عجیب قسم کی دل لگی اس موقعہ پر امیر عبدالرحمن نے منصور عباسی کے ساتھ عجیب قسم کی دل لگی کی یعنی علاء بن مغیث اور لشکر عباسی کےتمام برے برے سرداروں کےسرکاٹ کر ہر ایک کے کان میں سوراخ کرکے ایک ایک پرچہ باندہ دیا جس میں اس سردار کا نام معہ عہدہ درج تھا،پھر ان سروں کو صندوقوں میں بڑی احتیاط کے ساتھبند کرکر حاجیوں کے قافلہ کے ساتھ روانہ کردیا اسی طرح یہ صندوق مکہ معظمہ پہنچے اور وہاں سے ایک حجازی نے ان کو خلیفہ منصور کی خدمت میں پیش کردیا ،خلیفہ منصور نے جب ان صندوقوں کو کھولا تو جس صندوق میں علاء بن مغیث کا سر تھا ،اس میں وہ خط بھی تھا جو منصور نے علاء بن مغیث کے نام اندلس پر حملہ کرنے کے لیے لکھا تھاساتھ ہی اس سیاہ علم کے پرزے اور دھجیاں بھی تھیں جو منصور نے بن مغیث کے پاس بھیجا تھا،منصور نے اس سروں کو دیکھا اور صرف یہ کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے اور عبدالرحمن کےدرمیان سمندر حائل ہے پھر ایک روز کہا کہ مجھ کو عبدالرحمن کیجرأت ودانائی اور حسن تدبیر پر حیرت ہے کہ اس نے کس بےسر وسمانی کے عالم میں اتنے دور دراز اور دشوار گزار ملک میں جاکر اپنی حکومت و سلطنت قائم کی ،جنگ قرمونہ ۱۴۶ھ کے آخری حصہ میں ہوئی۔