انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام قعدۂ اخیرہ کے بعد کھڑا ہوگیا اور مسبوق نے اس کی اتباع کی تو کیا حکم ہے؟ آخری قعدہ کے بع دامام سہواً کھڑا ہوگیا، اس کے ساتھ مسبوق بھی کھڑا ہوگیا، لقمہ ملنے پر امام نے واپس آکر سجدۂ سہو کرکے نماز پوری کرلی ، مسبوق نے بھی امام کے ساتھ سجدۂ سہو کیا تو اس صورت میں کھڑے ہوتے ہی مسبوق کی نماز فاسد ہوگئی، اس پر لازم تھا کہ بیٹھا رہتا اور امام کے لوٹنے کی انتظار کرتا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۷۹، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۸۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)