انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
احناف نے جمعہ کے لیے مصر کی شرط کیوں لگادی؟ جمعہ کی نماز بھی بڑی فضیلت والی نماز ہے، ہجرت سے قبل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرماتے پرمدینہ طیبہ میں جمعہ شروع ہوچکا تھا، مکہ مکرمہ میں جمعہ پڑھنے کا موقع نہیں ملا، جب ہجرت فرماکرتشریف لے جارہے تھے توبنوعمرو کی بستی میں قیام فرمایا؛ جہاں جمعہ کا وقت بھی آیا اور کوئی رکاوٹ بھی نہیں تھی، پڑھنا چاہتے توپڑھ سکتے تھے؛ مگروہ چھوٹی بستی تھی، اس لیے وہاں جمعہ نہیں ادا فرمایا، عرفات میں بہت بڑا مجمع اہلِ اسلام کا موجود تھا، وہاں جمعہ نہیں پڑھا، دومیل، تین میل، چار میل، پانچ میل، چھ میل تک سے لوگ باری باری جمعہ پڑھنے مدینہ میں آتے تھے، جونہیں آئے ان سے مطالبہ نہیں کیا کہ تم کیوں جمعہ پڑھنے نہیں آئے، نہ یہ فرمایا کہ اپنے اپنے گاؤں میں جمعہ پڑھا کرو، حدیث پاک میں ارشاد ہے: جمعہ اور عید کی نماز شہر میں ہے گاؤں میں نہیں۔ اِن کے علاوہ دوسری بھی دلیلیں ہیں جن کی وجہ سے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ چھوٹے گاؤں میں جمعہ نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۸۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)