انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** صیداء ،عرقہ، حبیل،بیروت کی فتح یزید بن ابی سفیانؓ نے دمشق کے انتظام پر قابو پاکر اپنے بھائی معاویہ بن ابی سفیان کو ایک دستہ فوج دے کر عرقہ کی جانب روانہ کیا،انہوں نے عرقہ کو فتح کرلیا،پھر یزید بن ابی سفیان صیداء حبیل وبیروت کی طرف متوجہ ہوئے اورمعمولی زود خورد کے بعد ان تمام مقامات پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگیا اس طرح دمشق اورتمام علاقہ اردن مسلمانوں کے قبضہ میں آگیا۔