انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اولاد امجاد سوائے حضرت ابراہیم کے جو ماریہ قبطیہؓ کے پیٹ سے پیدا ہوئے تھے باقی تمام اولاد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے بطن سے پیدا ہوئی،سب سے پہلے حضرت قاسم پیدا ہوئے جو چار سال کی عمر میں مکہ ہی میں فوت ہوگئے تھے،اُنہیں کے نام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو القاسم ہوئی،اُن کے بعد حضرت زینبؓ پھر عبداللہؓ جن کا لقب طیب و طاہر تھا، پھر رقیہؓ، پھر اُم کلثوم، پھر فاطمہ زہراؓ پیدا ہوئیں، لڑکے سب چھوٹی ہی چھوٹی عمر میں فوت ہوئے،لیکن لڑکیاں سب جوان ہوئیں اور ان کی شادیاں ہوئیں؛ لیکن ان میں سے سوائے حضرت فاطمہؓ کے جو سب سے چھوٹی بیٹی تھیں اور کسی بیٹی سے نسل نہیں چلی،حضرت فاطمہؓ کے چار بچے ہوئے،دوبیٹے حسنؓ حسینؓ،اوردو بیٹیاں ،زینبؓ،اُم کلثومؓ