انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت اسد بن عبید نام ونسب اسد نام، باپ کا نام عبد تھا، آپ بھی قبیلہ ہدل کے ایک فرد تھے۔ (استیعاب:۱/۳۰) اسلام بنوقریظہ کوآپ نے بھی بہت کچھ سمجھایا؛ مگرجب وہ اپنی ضد پراڑے رہے توحضرت اسید کے ساتھ انھوں نے بھی اپنے اہلِ خاندان سے رشتہ توڑ کراسلام سے جوڑلیا اور پھراس سے کبھی علیحدہ نہیں ہوئے۔ (اصابہ، استیعاب وابن ہشام:۲/۱۶۹) وفات آپ کی وفات کے متعلق کوئی تصریح نہیں مل سکی۔ عام حالات زندگی کے عام حالات کے متعلق بھی کوئی اور تفصیل نہیں مل سکی، صاحب تجرید نے لکھا ہے کہ: لہ ذکر من رجہ عجیب۔ ترجمہ: عجیب وغریب طور سے ان کا ذکر ملتا ہے۔ غالباً اس سے ابن الہیبان کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے، واللہ اعلم بالصواب۔ (جس کا ذکر اُوپر آچکا ہے) فضائل آپ بھی ان صحابہ میں ہیں جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: (استیعاب وابن ہشام:۲/۱۶۹) لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ ۔ (آل عمران:۱۱۳) ترجمہ: سب اہل ِکتاب برابر نہیں ہیں، ان میں سے ایک جماعت (دین) پرقائم ہے جورات کے اوقات میں وہ اللہ کی آیات کی تلاوت کرتی ہے۔