انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا رسول اللہ ﷺ کے لئے دعائے مغفرت کرنا درست ہے؟ آنحضرت ﷺ کی برکت سے تو گناہگاروں کی مغفرت ہوگی، اس لئے آپ ﷺکے لئے دُعائے مغفرت کی ضرورت نہیں، بلکہ بلندیٴ درجات کی دُعا کرنی چاہئے، سب سے بہترین تحفہ آنحضرت ﷺ کی بارگاہِ عالی میں دُرود شریف ہے اور نفلی عبادات کا ثواب بھی آپ ﷺکو ضرور بخشنا چاہئے، کہ یہ ہماری محبت وتعلق کا تقاضا ہے، مثلاً: قربانی کے موقع پر گنجائش ہو تو آنحضرت ﷺکی طرف سے بھی قربانی کی جائے، صدقہ وخیرات آپ ﷺکی طرف سے کیا جائے، حج وعمرہ آپ ﷺ کی طرف سے کیا جائے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۸۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)