انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اظہار افسوس کے لئے سیاہ کپڑےپہننا درست ہے؟ اسلام نے فطری حدود میں غم وافسوس کے اظہار کی اجازت دی ہے؛ حالانکہ چیخ کررونا اور آہ وواویلا کرنا اسلام میں منع ہے؛ لیکن بے ساختہ جورونا آجائے اس کی ممانعت نہیں، کپڑے پھاڑنا، بال نوچنا اور سیاہ کپڑے پہننا یہ سب اظہارِ افسوس کے غیرفطری طریقے ہیں اور اس لئے رسول اللہ ﷺ نے ان سے منع فرمایا ہے، فقہاء بھی اس کے ناجائز ہونے کی صراحت کرتے ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۴۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)