انوار اسلام |
س کتاب ک |
آٹھ رکعت تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت سے آج تک بیس رکعات ہی تراویح چلی آرہی ہے اور اس مسئلہ میں کسی امامِ مجتہد کا بھی اختلاف نہیں، سب بیس ہی کے قائل ہیں، البتہ اہلِ حدیث حضرات آٹھ پڑھتے ہیں، جو شخص اس مسلک کا ہو وہ تو آٹھ پڑھ لیا کرے، مگر باقی مسلمانوں کے لئے آٹھ پڑھنا دُرست نہیں، ورنہ سنتِ مؤکدہ کے تارک ہوں گے اور ترکِ سنت کی عادت ڈال لینا گناہ ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۳۱، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۵۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۴۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)