انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب قبرستان جائےتو کیاپڑھے حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب قبرستان تشریف لے جائے تو یہ دعاء پڑھے۔ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ. (سنن ابی داؤد،باب مایقول اذا زاد القبور اومر:۹۴۸) ترجمہ:تم پر سلامتی ہو قوم مومن کے گھر،میں بھی انشاء اللہ تمہارے بعد آنے والا ہوں۔ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب قبرستان سے گزرتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالصَّالِحِیْنَ وَالصَّالِحَاتِ وَاَنَا اِنْشَاءَ اللہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ. (ابن سنی:۵۴۲) ترجمہ:سلامتی ہو تم پر اس گھر کے رہنے والے مومن مردوں اورمومن عورتوں پر اورمسلمان مردوں اورمسلمان عورتوں پر اورصالح مردوں اورصالح عورتوں پر،انشاء اللہ ہم بھی تمہارےبعد آنے والے ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ سے یہ دعاء منقول ہے۔ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللّٰه لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ . (مشکاۃ المصابیح،باب زیارۃ القبور:۱/۳۹۷) ترجمہ:سلامتی ہو تم پر اے قبر والے اللہ پاک ہماری اورتمہاری مغفرت فرمائے،تم ہم سے پہلے ہو ہم تمہارے بعد ہیں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو ایک مرتبہ نہیں پایا تو تلاش کیا تو بقیع قبرستان میں تشریف فرما تھے اورآپ نے یہ دعاء پڑھی: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ (سنن ابن ماجہ،باب ماجاء فیما یقال اذا دخل،حدیث نمبر:۱۵۳۵) ترجمہ:سلامتی ہوتم پر جو مومن قوم کے گھر والے ہیں تم پہلے ہو ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں،اے اللہ ہمیں ان کے ثواب سے محروم نہ فرما اوران کے بعد ہمیں گمراہ نہ فرما۔