انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
واجب اور سنت کے قعدۂ اولیٰ میں التحیات کے بعد درود پڑھنے پر سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ نماز واجب مثلاً وتر میں وہی حکم ہے جو فرض نمام میں ہے، پس اس میں اگر قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعد درود شریف وغیرہ پڑھے گا تو سجدۂ سہو لازم ہوگا اور سننِ مؤکدہ میں دوقول ہیں، لیکن سجدہ کا واجب ہونا زیادہ احتیاطی قول ہے اور قعدۂ اولیٰ کے ترک کرنے میں وہی احکام ہیں جو فرض کے قعدۂ اولیٰ کے ترک میں ہیں کہ اگر بیٹھنے کے قریب ہو تو بیٹھ جائے اور قیام کے قریب ہو تو نہ بیٹھے اخیر میں سجدۂ سہو کرلے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۹۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)