انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حشر کے دن پانچ چیزوں کا سوال ضرور ہوگا حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے روز انسان کے قدم (حساب کی جگہ سے)نہ ہٹ سکیں گے جب تک کہ اس سے پانچ چیزوں کا سوال نہ ہوجائے گا (۱)عمر کا سوال ہوگا کہ کن مشغولیتوں میں فنا کردی. (۲)جوانی کا سوال ہوگا کہ کہاں ضائع کردی. (۳)مال کا سوال ہوگا کہ کہاں سے کمایا. (۴)اور کہاں خرچ کیا. (۵)علم کا سوال ہوگا کہ جو علم تھا اس پر کتنا عمل کیا۔ (ترمذی، بَاب مَا جَاءَ فِي شَأْن الْحِسَابِ وَالْقِصَاص،حدیث نمبر:۲۳۴۰شاملہ)