انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفات سلطان عبداللہ یکم ماہ ربیع الاول ۳۰۰ھ میں پچیس سال سے کچھ زیادہ دنوں سلطنت کرنے کے بعد بیالیس سال کی عمر میں فوت ہوا،سلطان عبداللہ کا تمام زمانہ فتنہ وفساد یاسلطنت کےضعف وناتوانی کے عالم میں بسر ہوا،اس کےزمانہ میں بھی فقہا اکثر ایک دوسرے سے گلخپ رہتے،مباحثوں،منظروں اور دوراز کارمسائل کی تحقیق میں مشغول نظر آتے تھے،بظاہر کوئی ایسی صورت نظر نہ آتی تھی کہ مسلمانوں کا ابتدائی رعب وجلال اور حکومت اسلامیہ کااثر واقتدار پھر واپس آسکے گا ،ان حالات میں سلطان عبداللہ کے بعد اس کا نوجوان پوتا عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمن ثانی تخت نشین ہوا۔