انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مہدی بن ہشام بن عبدالجبار ہشام نے لوگوں کی خواہش معلوم کرکے بلا توقف بذریعہ تحریر تخت خلافت سے دست برداری احتیار کی محمد بن ہشام المخاطب بہ مہدی نے اس کو قصر خلافت کے ایک حصے میں نظر بند کردیا او راپنے ایک چچا زاد بھائی محمد بن مغیرہ کو حاجب السلطنت اور دوسرے چچازاد بھائی امیہ بن الحاف کو کوتوال قرطبہ مقرر کیا اس کے بعد منصور اعظم کے شہر قصر زہرہ کی طرف فوج بھیجی وہاں کے رہنے والوں نے بلا مقابلہ ومقاتلہ دروازے کھول دیے خلیفہ مہدی کی تمام فوج نے قصر اور عمارت کو منہدم کرکے زمین کے برابر کردیا اور تمام مال واسباب لوٹ کر زہرہ کا نام نشان صفحہ ہستی سے مٹادیا یہ حادثہ ۳۹۹ھ یا ۴۰۰ھ میں وقوع پذیر ہوا اس کے بعد ناصر کے قتل اور خاندان ابن ابی عامر کی حکومت کے ختم ہونے کا واقعہ پیش آیا اور چوتھی صدی ہجری کے خاتمہ پر اندلس کی حکومت اسلامیہ کی عظمت وشان ختم ہوکر طائف الملوکی کا دروازہ کھلا۔