انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنت مؤکدہ اور نفل ملاکر ایک سلام سے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص ظہر یا مغرب کے بعد والی دو رکعت سنت اور دو رکعت نفل جمع کرکے ایک ہی تحریمہ اور ایک ہی سلام سے پڑھنا چاہے تو خواہ نیت سنت کی کرے یا نفل کی ، یا صرف مطلق نماز کی کرے درست ہے، اس سے سنت اور نفل دونوں ادا ہوجائیں گے، مگر بہتر یہ ہے کہ سنت اور نفل کو الگ الگ ادا کرے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۵۲، زکریا بکڈپو،دیوبند)