انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** احکام شریعت کا مقصد قرآن کریم کی تصریح کے مطابق انسان کی زندگی کا مقصداللہ کی بندگی ہے اور اس بندگی کا طریقہ بھی قرآن کریم نے واضح فرمادیا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مکمل اتباع میں منحصر ہے قرآن کریم نے یہ بھی واضح فرمادیا ہے کہ انسان کو پیدا کرنے اوراسے مختلف احکام کا پابند بنانے کا مقصداس بات کی آزمائش ہے کہ کون اللہ اور اس کے رسول کی اتباع کرتا ہے اور کون نہیں کرتا جیسا کہ اللہ رب العزت کا اشادہے:اللہ وہ ذات ہے جس نے موت وحیات کو اس لیے پیدا کیا تاکہ تمھیں آزمائیں کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہتر ہے۔ (الملک:۲)