انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام صرف فرض اور وتر اور حافظ صرف تراویح پڑھائے تو کیا حکم ہے؟ امام صاحب عشاء کی فرض نما ز اور وتر پڑھائیں اور دوسرے حافظ صاحب صرف تراویح پڑھائیں تو کوئی مضائقہ نہیں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرض اور وتر پڑھاتے تھے اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تراویح پڑھاتے تھے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۰۳،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)